سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں،ملاقات کی تاریخ جلد طے ہو جائے گی،خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہیں، سابق افغان گورنر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان مسئلے پر چار ملکی اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہو گا، امریکہ نے نیو کلیئر پروگرام کی سیکیورٹی پر اظہار اطمینان کیا
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
جمعرات 18 فروری 2016 13:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں،ملاقات کی تاریخ جلد طے ہو جائے گی، امریکہ نے نیو کلیئر پروگرام کی سیکیورٹی پر اظہار اطمینان کیا، خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہیں، سابق افغان گورنر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان مسئلے پر چار ملکی اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہو گا۔
وہ جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ انقرہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں کشمیریوں نے کبھی افضل گرو کی سزائے موت کو تسلیم نہیں کیا، سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نیو کلیئر پروگرام کی سیکیورٹی پر اظہار اطمینان کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے ہو جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات سے متعلق بیان دیکھا ہے، خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہیں، شام کی علاقائی خود مختیاری کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اتحاد کا خیر مقدم کیا، کام کے طریقہ کار پر غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق افغان گورنر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، افغان حکومت اور طالبان مذاکرات فروری کے آخر تک متوقع ہیں، افغان مسئلے پر چار ملکی اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہو گا، اس اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، پاکستان کے کردار کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.