کانیے ویسٹ کی نئی البم نے غیر قانونی ڈاوٴن لوڈنگ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 18 فروری 2016 13:48

کانیے ویسٹ کی نئی البم نے غیر قانونی ڈاوٴن لوڈنگ میں نیا ریکارڈ قائم ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) معروف امریکی ریپر و گلوکارکانیے ویسٹ کی جانب سے صرف دو روز قبل اپنی البم ”دی لائف آف پابلو“کو ٹائڈل نامی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ بعد از ویب سائٹ استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ وہ طے شدہ رقم کی ادائیگی کے باوجود البم ڈاوٴن لوڈ کرنے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ویب سائٹ ٹورنٹ فریک کے مطابق کارنیے ویسٹ کی نئی البم کو غیر قانونی طور پر اب تک 500,000سے زائد مرتبہ ڈاوٴن لوڈ کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویسٹ کی البم سب سے ذیادہ ”دی پائرٹ بے“ نامی ویب سائٹ پر سے ڈاوٴن لوڈ کی گئی ہے۔ٹورنٹ فریک کے ترجمان کے مطابق دی لائف آف پابلو کی چوری کی سطح غیر معمولی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم عام طور پر موسیقی کے آن لائن جاری ہونے کے بعد اس کا مشاہدہ نہیں کرتے تاہم ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی گلوکار کی موسیقی کواتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر ڈاوٴن لوڈ کیا جائے