نیرجا کی کہانی نے دل کو چھو لیا ‘کرن جوہر

جمعرات 18 فروری 2016 13:48

نیرجا کی کہانی نے دل کو چھو لیا ‘کرن جوہر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ نیرجا کی کہانی نے ان کے دل کو چھو لیا ہے۔ فلمساز نے نیرجا کی سکریننگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ اس فلم میں اداکارہ سونم کپور نے کیریئر کی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ علا وہ ازیں شبانہ اعظمی کا متبادل کوئی اور اداکارہ تاحال بولی ووڈ انڈسٹری میں موجو د نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی فلم کی کہانی براہ راست آپ کے دل پر اثر کرے لیکن نیرجا کی کہانی واقعتا دل کو چھو لینے والی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ہر ماں اور بیٹی اس فلم کو دیکھیں کیونکہ اس فلم میں ماں اور بیٹی کے رشتے کو انتہائی خوبصورت انداز میں دکھانے کی کو شش کی گئی ہے۔ واضح رہے سونم کپور کی نیرجا درحقیقت بھارتی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمبند کی گئی ہے جنھوں نے اپنی جان دے کر اغواء شدہ طیارے میں موجود 369 مسافروں کی جان بچالی تھی۔ سونم کپور کی نیرجا 19فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی