لاہور جیسے تاریخی شہر کو دیکھنے کی دلی خواہش پو ری ہو گئی ،شرمیلا ٹیگور

جمعرات 18 فروری 2016 13:51

لاہور جیسے تاریخی شہر کو دیکھنے کی دلی خواہش پو ری ہو گئی ،شرمیلا ٹیگور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئیں۔ ایل ایل ایف کے منتظمین نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔ وہ الحمرا میں شروع ہونے والے لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان آئی ہیں،شرمیلا ٹیگور جہاں مختلف تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ کے حوالے سے لیکچر دیں گی، وہیں وہ لاہور میں آباد اپنی فیملی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گی۔

(جاری ہے)

واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگورکا کہنا تھا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ نہیں ہے تاہم لاہور آنے کی خواہش ہمیشہ سے دل میں رہتی ہے،میں نے لاہور کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا اور اسی لیے اس تاریخی شہر کو دیکھنے کی بڑی خواہش دل میں تھی جو اس مرتبہ پوری ہو جائے گی۔ میں لاہور لٹریری فیسٹیول کے منتظمین کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے مدعو کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ادبی اور ثقافتی میلوں میں فنکاروں کو ایک دوسرے کے ملک جانا چاہیے، فنکار امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں، اگر امن ہو گا تو دونوں ملک ترقی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :