پاکستان اورامریکہ کے درمیان وزارتی سطح کے سٹرٹیجک مذاکرات کاچھٹا دور 29فروری کو واشنگٹن میں ہوگا

جمعرات 18 فروری 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان اورامریکہ کے درمیان وزارتی سطح کے سٹرٹیجک مذاکرات کاچھٹا دور اس مہینے کی 29 تاریخ کو واشنگٹن میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے ‘سٹرٹیجک مذاکرات میں معیشت ، توانائی ، تعلیم ،سائنس ، انسداد دہشت گردی، ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر غور کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :