اوور50 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی

جمعرات 18 فروری 2016 14:09

اوور50 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کل سری لنکا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) اوور 50 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا میں 20 تا 29 فروری کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس سلسلے میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم نواب عاشق حسین قریشی کی قیادت میں کل( جمعہ ) 19 فروری کو سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ جن میں نواب عاشق حسین قریشی کپتان، غفار کاظمی نائب کپتان، عامر الیاس بٹ، ساجد علی، محمد اکرم رضا، نجیب صادق، جاوید حیات، اشرف پکھالی، پروفیسر ایم جاوید، انجم گلزار، راجہ ارشد، دستگیر بٹ، زبیر بٹ اور کلیم خان شامل ہیں جبکہ ضیاء کلیم خواجہ مینجر کی حیثیت سے ہمراہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :