فلمسٹار شان شاہد اور محمد شہباز کی جوڑی نے گلزار چیمہ اور رؤف وائیں کی جوڑی کو 11 رنز سے ہراکر ٹرافی جیت لی
جمعرات 18 فروری 2016 14:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)گولڈن بناسپتی اور گولڈن ایگلز کے زیر اہتمام شامی ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوروزہ مقابلے سمارٹ کرکٹ گراؤنڈ خیابانِ امین میں منعقد کروائے گئے جو کہ اختتام پذیر ہوگئے۔ اس ٹورنامنٹ میں 16 ویٹرنز سپانسر ز کے جوڑوں نے شرکت کی اور فلم اسٹار شان شاہد ، محمد شہباز نے گلزار چیمہ اور رؤف وائیں کو 11 رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔
شان شاہد، محمد شہباز نے 3 اوورز میں 42 رنز بنائے۔ گلزار چیمہ نے 1/18 اور رؤف وائیں نے 1/32 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گلزار چیمہ اور رؤف وائیں 3 اوورز میں 31 رنز بناسکے۔ ولید یعقوب، محمد کلیم، صغیر احمد امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ تقریب انعامات کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے چوہدری شفقت حسین نے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سی ای او گولڈن بناسپتی اور چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ محمد سلمان خان نے ٹورنامنٹ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے جو پودا 17 سال پہلے لگایا تھا آج پھلدار درخت بن چکا ہے۔
جس کی وجہ سے نہ صرف سابقہ کھلاڑی فٹ ہیں بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ اور دوسرے آفیشلز کیلئے بھی روزگار کے مواقع فراہم ہوگئے ہیں۔ ہمارا مقصد ٹورنامنٹ کے ذریعے آپس میں رشتے بڑھانا ہے تاکہ گراؤنڈ آباد رہیں اور ایک صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے اور ہم ویٹرن کرکٹ کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں اور پسماندہ کھلاڑیوں کی مدد کرسکیں۔ آخر میں نواب عاشق حسین قریشی نے ونر ٹیم کے کپتان شان شاہد کو ونر ٹرافی، گلزار چیمہ کو رنر اپ ٹرافی کے علاوہ آفیشلز میں بھی انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر محمد سلمان خان، عامر الیاس بٹ، حماد مقبول دیگر سپانسرز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.