آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
جمعرات 18 فروری 2016 14:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں سالار ویلفیئر سینٹر نے میزبان کلب اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہمدوسرے ہاف کے 40ویں منٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر کی جانب سے شہزاد نے خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 1-0کردیا لیکن کھیل کے آخری لمحات میں اللہ داد محمڈن کے اسٹار فارورڈ حنیف نے ایک کارنر کک پر خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1کردیا دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ محسود سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر شاہد سنگھورو ،وشدل بلوچ ،پاکستان پیپلز پارٹی PS-128کے جنرل سیکریٹری علی بونیری۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.