سٹریس ایکسپورٹ بورڈ کی تشکیلِ نو میں وزیر اعظم کی دلچسپی قابلِ تحسین ہے‘ احمد جواد
جمعرات 18 فروری 2016 14:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے کینو کی برآمدات کو سہارا دینے کے لیے سٹریس ایکسپورٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ پاکستان سالانہ 20لاکھ ٹن سے زائد کینو پیداکرنے والا ملک ہے جس کی سالانہ برآمدات تین لاکھ ٹن کے قریب ہیں۔ پچھلے دو سالوں سے کینو کی برآمدات کو کمی کا سامنا تھا جس پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جو ایکسپورٹرز میں مایوسی کی وجہ بنی۔(جاری ہے)
انہوں نے حکومت کی دی گئی اہم ذمہ داری کو چھوڑ کر صرف فیڈریشن چیمبرز کی سیاست کو فروغ دیا۔
احمد جواد نے مزید بتایا کہ پاکستان ہارٹیکلچر کے اندر بے پناہ وسائل ہیں جس کے لیےTDAPہارٹیکلچر ایکسپورٹ کو سہارا دینے کیلئے ایک واضح پالیسی ترتیب دے تاکہ پاکستان کے زرِمبادلہ میں اضافہ ہو سکے اور معیشت کو سہارا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹریس ایکسپورٹ بورڈ کے قیام کے بعد ہمیں امید ہے کہ کینو کی برآمدات سالانہ پانچ سے چھ لاکھ ٹن کی سطح پر آ جائیں گی جس کا سہرا وزیر اعظم پاکستان کو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.