صدر مملکت کی انقرہ بم دھماکے کی شدید مذمت،28 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
جمعرات 18 فروری 2016 15:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور 28 قیمتی جانوں کے ضیاع کو انتہائی قابل افسوس واقعہ قرار دیاہے۔
(جاری ہے)
صدرمملکت ممنون حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کو انتہائی قابل مذمت سمجھتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکی عالمی امن کے جو کردار ادا کررہا ہے ، پاکستان نے ہمیشہ اس کی تعریف کی ہے اور اس کے کردار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور سمجھتا ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.