سپریم کورٹ ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نمونیا اور ہیپاٹائٹس کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی

علاج معالجے کی سہولیات عوام کو فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے،جسٹ اقبال حمید الرحمن کے ریمارکس

جمعرات 18 فروری 2016 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں نمونیا اور ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ازخود مقدمے کے دوران ڈرگ ریگولیٹری نے جمعرات کے روز رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ اتھارتی نے انتہائی کم قیمت اور ارزاں نرخوں پر عوام الناس کے لئے ادویات کی تیاری بارے 11 کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے مقامی کمپنیاں دوا تیار کر سکیں گے ہیپاٹائٹس بی کے لئے 28 گولیاں صرف 5868 روپے میں تیار کر کے پیش کی جائیں گی جبکہ دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ڈرگ ریگولیٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کی کاپی فریقین کو دیں اور فریقین اس پر آئندہ سماعت پر جواب داخل کرائیں ۔

آئین و قانون کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات عوام کو فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے ہیپاٹائٹس کو روکنے کے اقدامات نہ کئے گئے تو اس سے مزید لوگ متاثر ہو سکتے ہیں انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں سماعت شروع ہوئی تو اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری نے رپورٹ مرتب کی تھی جو جمع کروا دی گئی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اس رپورٹ کو پراپر طریقے سے فائل کریں اور اس کی کاپی بھی فریقین کو دیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے موذی امراض کے علاج معالجے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے اور کئی مقامی کمپنیوں کو ارزاں نرخوں پر ادویات کی تیاری کر کے ان کو مارکیٹ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے ہیپاٹائٹس کے لئے تمام تر معیار بین الاقوامی طور پر تیار ہونے والی ادویات کے مطابق ہی رکھا جائے گا کوشش کر رہے ہیں اس کی قیمت انتہائی کم ہو کہ عام لوگ بھی باآسانی خرید سکیں پہلے بیرون ملک سے آنے والی ادویات انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کے لئے علاج معالجہ کرانا آسان نہیں تھا نمونیا اور دیگر امراض کے حوالے سے بھی کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ساجد بھٹی کو ہدایت کی ہے کہ اس رپورٹ کی کاپی فریقین کو دے دی جائیں اور وہ اس رپورٹ پر اپنا جواب داخل کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :