خیبرپختونخوا میں اقلیتوں کی تین ہزار مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات تاحال نہ ہو سکے

جمعرات 18 فروری 2016 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے لئے بلدیاتی انتخابات میں تین ہزار نششتیں مختص کی گئی ہیں لیکن 21 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کے بعد وہاں تاحال انتخابات نہیں ہو سکے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اقلیتی برادری کے 33 ممبران نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا جبکہ 3017 نشستوں پر تاحال انتخابات نہیں ہو سکے اور ابھی تک خالی پڑی ہیں اور دہشت گردوں کیجانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باعث کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے گئے ۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے 33 ارکان ابھی تک کوئی انتخابی مہم نہیں چلا سکے ہیں کہ پشاور میں سکھ کمیونٹی کے ایک ممبر ڈاکٹر جتندر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اقلیتی برادری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں اس وقت ہمارے بہت سے اقلیتی ممبران دھمکیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے انہوں نے کہا کہ وہ جگن شاہ پشاور کے رہائشی ہیں اور جگن شا میں عیسائی ، اور متعدد اقلیتوں کے علاوہ پشاور سمیت صوبے بھر میں 300 سکھ خاندان آباد ہیں ۔

(جاری ہے)

30 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 11 افراد کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشن نے 4491 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیئے تھے ۔ یاد رہے کہ 15 فروری کو خیبرپختونخوا کے ہوم ڈیپارٹمنت نے الیکشن کمیشن کو یہ گرین سگنل دیا تھا کہ وہ صوبے میں سکیورتی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں فورسز کی نگرانی میں انتخابات کرائیں گے لیکن مکمل طور ر ناانصافی ہوئی الیکشن کمیشن تاحال الیکشن کے شیڈول نہیں جاری کیا جب اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو کسی بھی آفیسر نے اس کی وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چار ماہ کی آفیشل ٹریننگ پر ہیں ان کی عدم موجودگی میں کوئی بھی بیان نہیں دے سکتے دریں اثناء الیکشن کمیشن نے انتخابات اور شنوائی کے حوالے سے ایک میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر کے اضلاع میں 609 پولنگ اسٹیشن کے لئے 66000 بیلٹ پیپرز ، پرنٹ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران 4000 الیکشن کمیشن سٹاف اپنے فرائض انجام دے گا ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں انتخابات 23 جنوری کو ہونے تھے تاہم باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ہونے کے باعث ایک بار پھر ملتوی کر دیئے گئے ۔