ٹرائلز میں میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے،طارق محمود
جمعرات 18 فروری 2016 16:45
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گیمز کیلئے ٹرائلز ،میرٹ پر سلیکشن، انٹر ڈسٹرکٹ و انٹر ریجنل گیمز ، کھلاڑیوں کے شکایات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن طارق محمود ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد میر بشر، ڈی ایس او سوات سید ثقلین شاہ، ڈی ایس او نوشہرہ ذاکر الله، ڈی ایس او ڈی آئی خانامیر زاہد شاہ ، ڈی ایس او ٹانک رضی الله ، ڈی ایس او صوابی سلیم رضا،ڈی ایس او پشاور منور خان ، ڈی ایس او مردان جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ٹرائلز میں میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے ، کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ذیادتی پیش نہ ہو، ہر گیمز کے لئے علیحدہ سے سب کمیٹی بنائی جائے ،ہر گیمز میں منتخب شدہ کھلاڑیوں کو سامان اور کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈائریکٹرآپریشن طارق محمود نے کہا کہ بنوں ریجن میں ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد 22 فروری سے مردوں جبکہ مردان میں خواتین کا انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد ہونگے ۔
جبکہ ٹرائلز کا دوسرا ڈی آئی خان میں پانچ سے آٹھ مارچ آیبٹ آباد میں دس سے پندرہ مارچ ، سوات میں بارہ سے آٹھارہ مارچ، اور پشاور میں پچیس سے 27 مارچ کو منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ان گیمز کو کامیابی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے بصورت دیگر ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.