سابق ڈی سی او فیصل آباد وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ سے ہا تھ کر گئے

نور الامین مینگل نے چارج چھوڑنے سے قبل رانا محمد افضل کی دس کینال اراضی کو کاغذات میں سرکاری قبضہ شو کرکے اسے نیلام کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعرات 18 فروری 2016 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سابق ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل چارج چھوڑنے سے قبل اپنے مخالف وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر نجمعہ افضل ایم پی اے کی تیس سال سے قائم ساحل ہسپتال کی دس کینال پندرہ مرحلے اراضی کو کاغذات میں سرکاری قبضہ شو کرکے اسے نیلام کرنے کے احکامات جاری کرگئے ۔

سابق ڈی سی او نے یہ اقدام کلیکٹر کی حیثیت سے کیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سابق ڈی سی او نور الامین مینگل اور رانا محمد افضل کے مابین گزشتہ ایک سال سے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ایم ڈی امجد اعوان کو رانا افضل کی طرف سے ملازمت سے برطرف کرنے کے سلسلہ میں چل رہا تھا سابق ڈی سی او فیصل آباد ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد اعوان کے دوست تھے اور انہیں ہر صورت بحال کرانا چاہتے تھے مگر رانا محمد رانا افضل جو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین تھے انہوں نے ایم ڈی واسا جن پر سنگین الزامات تھے ان کے عہدے پر بحال کرنے سے انکار کردیا تھا چنانچہ ڈی سی او فیصل آباد نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے رانا محمد افضل کے ساحل ہسپتال کے رقبے کو محکمے کی قواعد وضوابط کا نوٹس بھجواتے ہوئے انہیں کروڑوں روپے جمع کرانے کا حکم دیا ساتھ ہی ہسپتال کی اراضی پر زیر تعمیر دکانوں کو ناجائز قرار دیکر گرا دیا بعد ازاں یہ معاملہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی میں بھی پیش ہوا جس پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری اسد الرحمن اور دیگر ممبران نے سابق ڈی سی او فیصل آباد کو تین مرتبہ طلب کرکے ان سے باز پرس کی چنانچہ گزشتہ روز اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کو فوری طور پر فیصل آباد سے تبدیل کرکے چار ماہ کے کورس پر بھجوادیا گیا مگر ڈی سی او نے چارج چھوڑنے سے قبل کلیکٹر کی حیثیت سے رانا محمد محمد افضل کے تیس سال سے قائم ساحل ہسپتال کی اراضی جو انہوں نے ریونیو بورڈ سے لیز پر لی ہوئی تھی کو کاغذات میں سرکاری قبضہ ظاہر کرکے اس کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے اور خود چارج چھوڑ کر فیصل آباد سے چلے گئے

متعلقہ عنوان :