مشکوک باؤلنگ اکیشن کے تجزیئے کے بعد بلال آصف ٹیم میں شامل

جمعرات 18 فروری 2016 17:22

مشکوک باؤلنگ اکیشن کے تجزیئے کے بعد بلال آصف ٹیم میں شامل

لاہور، دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستانی آف سپنر بلال آصف بولنگ ایکشن کو بایومکینک ٹیسٹ کے بعد دبئی طلب کر لیا گیا ہے جہاں وہ پہلے سے موجود پاکستانی سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ان کے بولنگ ایکشن کا بایو مکینک تجزیہ پیر کے روز چنئی کی لیبارٹری میں ہونا ہے اور اس تجزیے کی رپورٹ آنے تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

بلال کے بولنگ ایکشن کے قواعد وضوابط کے برخلاف ہونے کے بارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے امپائرز نے رپورٹ دی تھی۔اس میچ میں بلال آصف نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور مین آف دی میچ رہے تھے۔پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ چونکہ انگلینڈ کی ٹیم میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے متعدد بیٹسمین موجود ہیں لہذا پاکستانی ٹیم میں آف سپنر کی موجودگی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم مینجمنٹنے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر ظفرگوہر کو طلب کیا تھا لیکن وہ بروقت ابوظہبی نہیں پہنچ سکے تھے۔اس پر کپتان مصباح الحق نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیک اپ میں کسی سپنر کا نہ ہونا بدانتظامی تھی۔مصباح الحق نے ابوظہبی کی وکٹ پر بھی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات کسی بچے کو بھی پتہ ہوگی کہ جب آپ انگلینڈ کے خلاف کھیل رہے ہیں توآپ کو ٹرننگ وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :