پیپلز پارٹی کا کوٹلی میں کارکن کی شہادت اور کراچی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سینٹ سے واک آؤٹ۔ حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑک رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 17:33

پیپلز پارٹی کا کوٹلی میں کارکن کی شہادت اور کراچی میں ادویات کی قیمتوں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے کوٹلی میں کارکن کے جاں بحق ہونے اور کراچی میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سینٹ سے واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن کو پتھراؤ کر کے شہید کیا گیا۔ حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑک رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت مفاہمتی پالیسی اپنانے کی بجائے دھمکیاں دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :