سابق ویسٹ انڈین وکٹ کیپر اینڈی گنٹام انتقال کر گئے

جمعرات 18 فروری 2016 17:41

سابق ویسٹ انڈین وکٹ کیپر اینڈی گنٹام انتقال کر گئے

کنگسٹن ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) سابق ویسٹ انڈیز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے وکٹ کیپر بلے باز اینڈی گنٹام انتقال کر گئے، ان کی عمر 95 برس تھی۔ گنٹام ویسٹ انڈیز کے پہلے اور دنیا کے دوسرے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر تھے۔

(جاری ہے)

گنٹام نے 1948ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی لیکن اس کے بعد انہیں دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع نہ مل سکا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کے صدر ڈیو کیمرون نے کھیل کے فروغ کے سلسلے میں گنٹام کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں سلام پیش کیا۔