Live Updates

بجلی صرف اشتہاروں میں پیداہورہی ہے، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے، پنجاب میں نیب نے کارروائی شروع کی تو وزیراعظم میدان میں آگئے، حکومت کاایک وزیرہمارے دھرنے کی ایک سال کرسیاں گنتی کرتارہا دوسرے سال عمران خان کے جوتوں کی قیمت بتاتا رہا اور تیسرے سال کے پی کے میں درخت گن رہاہے، وزیرداخلہ مولاناعبدالعزیز کو گرفتار کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں ،حکومت سے کوئی مک مکا نہیں

قومی اسمبلی میں صدرمملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پراپوزیشن ا رکان کی بحث

جمعرات 18 فروری 2016 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں صدرمملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پربحث جمعرات کو بھی جاری رہی، تحریک انصاف کے مراد سعید نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ بجلی صرف اشتہاروں میں پیداہورہی ہے پچھلی دودہائیوں میں سب سے کم سرمایہ کاری ملک کے اندر لائی گئی وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جاتی عمرہ اوررائیونڈ کی دیواروں کیلئے ستائیس کروڑ کی سمری پیش کردی گئی ہے ہمارے ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے پنجاب میں نیب نے کارروائی شروع کی تو وزیراعظم میدان میں آگئے وزراء کی کارکردگی بالکل صفر ہے حکومت کاایک وزیرہمارے دھرنے کی ایک سال کرسیاں گنتی کرتارہا دوسرے سال عمران خان کے جوتوں کی قیمت بتاتا رہا اور تیسرے سال کے پی کے میں درخت گن رہاہے حکومت نے دہشتگردی، ضرب عضب ، سرمایہ کاری، بجلی ، سی پیک ،قرضہ جات کے شعبے میں جھوٹ بولا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سلیمان بلوچ نے بھی حکومت پرکڑی تنقید کی اور کہاکہ وزیراعظم صرف بجٹ کے موقع پرایوان میں آتے ہیں وزیرداخلہ دہشتگردوں کو پکڑنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن مولاناعبدالعزیز کو گرفتار کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں جواسلام آباد میں بیٹھ کرکھلم کھلاطالبان کاپرچار کررہاہے مک مکا کی پالیسی کب ختم ہوگی کیونکہ خورشیدشاہ نے کل پھرپی ایم کے موقف کی تاکید کی ہے ۔

پیپلزپارٹی کے اعجازجکھرانی نے کہاکہ مک مکا کی جوبات کی گئی ہے میں وضاحت کرتا ہوں کہ ہماراحکومت سے کوئی مک مکا نہیں ا ور ہم اپوزیشن کابھرپورکرداراداکررہے ہیں مک مکا تو ان کا ہے جن کاگورنر سندھ میں بیٹھا ہے اگر وہاں مک مکا نہیں ہے تو ان کاگورنراستعفیٰ کیوں نہیں دیتا اگرآج ان کو ن لیگ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے تو یہ ایک منٹ بھی دیرنہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات