اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

جمعرات 18 فروری 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب اپیلوں پر سماعت کی نیب کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر عارف کریم عدالت میں پیش اور موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری کے خلاف دو مزید اپیلیں زیر سماعت ہیں اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں کو یکجا کیا جائے سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی حکم دیا کہ تمام اپیلوں کو یکجا کر کے ایک ساتھ سماعت کرنے کے لیے ِچیف جسٹس کو درخواست دیں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بریت کا فیصلہ سنایا تھا جیسے نیب نے عدالت عالیہ میں چیلنج کر رکھا ہے