آئی سی ٹیز کا استعمال کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد
جمعرات 18 فروری 2016 19:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے اور موجودہ و مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم او آئی ٹی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی)پی ٹی اے) کے زیرا ہتمام انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو)کے تعاون سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آئی سی ٹیز کے استعما ل کے لئے ریگولیٹری فریم ورک پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی۔
ورکشاپ کے دوران ترکی سے آئی ٹی یو کے ماہرڈاکٹرتیمر دیمر، نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہنگامی ٹیلی کمیونیکیشن اور بزنس کنٹینیوٹی مینجمنٹ کے موضوع پر دنیا بھر میں رائج بہترین طریقہ کار اور معیار سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل اور پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، پی ٹی سی ایل، موبائل آپریٹرز اور پی ٹی اے کے نمائندگان نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جامع نیشنل ڈیزاسٹر ٹیلی کمیونیکیشنز پلان کی تیاری ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں آئی سی ٹی کے استعمال پر ریگولیٹری فریم ورک کیلئے ورکشاپ ایک اہم قدم ہے۔ اس مقصد کیلئے ایمرجنسی کمیونیکیشن ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری کیلئے اقوام متحدہ کا ادارہ،آئی ٹی یو پاکستان کو فنی معاونت فراہم کر رہا ہے۔کیونکہ پاکستان کو سیلابوں، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات میں کثیر تعداد میں مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتاہے۔اس ورکشاپ سے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سٹیک ہولڈرز نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ماہرین کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کیا ۔ورکشاپ کے ذریعے شرکاء کو بھی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے نظریات، خیالات اوربنیادی حقائق سے متعلق آگہی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.