پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویون رچرڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 19:15

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویون رچرڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویون رچرڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈین لیجنڈ ویون رچرڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ویون رچرڈ سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ اظہر محمود کو مشتاق احمد کی جگہ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔