آئی جی سندھ پولیس کا موٹرسائیکل سوار لڑکوں کو سڑک پرمرغا بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 19:16

آئی جی سندھ پولیس کا موٹرسائیکل سوار لڑکوں کو سڑک پرمرغا بنانے والے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے موٹرسائیکل سوار لڑکوں کو سڑک پرمرغا بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موٹرسائیکل سوارنوجوان لڑکوں کو سڑک پرمرغا بنائے جانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ پولیس ناکوں یا سڑک پر اگر موٹرسائیکل سوارنوجوان لڑکوں کو مرغا بناکر ان کا تمسخر اڑایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :