قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش سمیت چاروں ٹیموں کو فیورٹ قرار دیدیا

جمعرات 18 فروری 2016 19:27

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش سمیت ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش سمیت چاروں ٹیموں کو فیورٹ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت ان کی خواہش ہے مگر شرکت کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا کو بتایا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کیلئے اوپنر احمد شہزاد کو ناقص کارکرد گی جبکہ خرم منظور کو پرفارمنس پر سلیکٹرز نے موقع دیا۔وقار یونس بھارت میں اگلے ماہ ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ ڈھاکہ میں شروع ہونیوالے پہلے ٹی ٹوئینٹی ایشیا کپ کیلئے میزبان بنگلہ دیش سمیت خطے کی چاروں ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا۔وقار یونس نے پی ایس ایل میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان جھگڑے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں کو جلد غلطی کا احساس ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :