انوشکا شرما سے ’’بریک اپ‘‘ پر کوہلی بھونڈے جواز تراشنے لگے

جمعرات 18 فروری 2016 19:56

انوشکا شرما سے ’’بریک اپ‘‘ پر کوہلی بھونڈے جواز تراشنے لگے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے تعلق میں دراڑ کی افواہوں کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس ’’بریک اپ‘‘سے متعلق بھونڈے جواز تراشنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسو واچ کے بھارتی سفیر مقرر کئے جانے پر جب میڈیا کی جانب سے ان پر انوشکا سے تعلق کا سوال داغا گیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ریلیشن شپ کونسلر نہیں جو ان سے یہ سوال کیا گیا۔ اس بارے میں کسی ماہر سے بات کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ٹیسو کی لگڑری واچ بالی ووڈ میں کسے دینا چاہیں گے تو وہ جھٹ سے بولے کہ فیملی کا کوئی فرد ان کی اولین ترجیح ہوگا۔