وزیرِداخلہ نے آئی نائن پولیس ناکے پر دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کاا نعامی چیک دیا

جمعرات 18 فروری 2016 19:58

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی نائن پولیس ناکے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کاا نعامی چیک دیا ہے جبکہ وزیرِداخلہ نے کہا ہے کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زخمی اہلکاروں کیلئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی رقم اس کے علاوہ ہے جو کہ اہلکار کو فراہم کی جا رہی ہے۔

اہلکار نے زخمی ہونے کے باوجود جوانمردی سے دہشت گردکا مقابلہ کرتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اور پوسٹ کو مزید نقصان سے بچایا۔ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپاہیوں اور جوانوں پرفخر ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے پر عزم ہیں،وزیرِداخلہ نے کہا کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :