سینیٹ نے انتخابی فہرستیں ، حلقہ بندیاں (ترمیمی) بل 2015، پاکستان حلال اتھارٹی ، پاکستانی قوانین کی طباعت بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلئے
پی آئی اے کا پبلک لمیٹڈ کمپنی کے قیام کا بل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن(منتقلی) بل 2015ایوان میں پیش
جمعرات 18 فروری 2016 20:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) ایوان بالا (سینیٹ)نے انتخابی فہرستیں (ترمیمی) بل 2015، حلقہ بندیاں (ترمیمی) بل 2015، پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015، پاکستانی قوانین کی طباعت بل 2015 متفقہ طور پر منظور کرلئے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن ( پی ائٓی اے ) کا پبلک لمیٹڈ کمپنی کے قیام کا بل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن(منتقلی) بل 2015 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔(جاری ہے)
شیخ آفتاب نے پی آئی اے کا پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل ایوان میں پیش کیا، سینیٹ نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کر دیا۔ سینیٹ نے شیخ آفتاب کی جانب سے پیش کئے گئے انتخابی فہرستیں(ترمیمی) بل 2015 اور حلقہ بندیاں (ترمیمی) بل 2015 کی شق وار منظوری دی۔ اجلاس میں رانا تنویر حسین کی جانب سے پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کا بل پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015 اور سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے پاکستان کے قوانین کی دوبارہاشاعت، تجدید کے حوالے سے بل (پاکستانی قوانین کی طباعت بل 2015) کی بھی متفقہ طور پر شق وار منظوری دی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.