اسلامی یونیورسٹی اور ر انفارمیشن سروس اکیڈمی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
جامعہ اکیڈمی افسران کو ما س کمیونیکشن میں ایک سالہ ڈپلومہ کورس کرائے گی، تربیتی پروگراموں کے اجراء پر بھی اتفاق
جمعرات 18 فروری 2016 20:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد اور انفارمیشن سروس اکیڈمی ، وزارت اطلاعات و نشریات کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے جس کے تحت اسلامی یونیورسٹی اکیڈمی کے انفارمیشن گروپ افسران کو شعبہ ما س کمیونیکشن میں ایک سالہ ڈپلومہ کورس کرائے گی۔ اس مفاہمت کی یادداشت پردستخط جمعرات کے روز جامعہ کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش اور اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف نے اکیڈمی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے۔
باہمی معاہدے کی رو سے یہ ڈپلومہ اکیڈمی کے افسران کو اسلامی یونیورسٹی کا شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکشن اسٹڈیز کرائے گاجس میں ڈپلومہ کورس شرکاء کو صحافت، ابلاغ عامہ، تعلقات عامہ ، سٹرٹیجک کمیونیکشن اور دیگر اہم مضامین پڑھائے جائیں گے۔(جاری ہے)
اطراف نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ دو طرہ تعاون سے قومی و علاقائی سطح پر تربیتی پروگراموں کا بھی اجراء کیا جائے گا جبکہ دونوں ادارے شعبہ صحافت میں تربیتی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کو بھی جاری رکھیں گے۔
معاہدے کے تحت جامعہ اپنے فیکلٹی ماہرین کی مدد سے اکیڈمی کے افسران کو پڑھایا جانے وال سلیبس بھی تجویز کرے گی۔ یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ انفارمیشن سروس اکیڈمی اور اسلامی یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون ماہر اور بہترین میڈیا پیشہ ور افراد کی تشکیل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا جو کہ اس کورس کے ذریعے اسلام اور پاکستان کے خلاف پھیلایا جانے والا غلط تاثر ختم کرنے کی صلاحیت سے بھی مزین ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ایسے پر امن افراد کو تیار کرنا ہے جو اسلام کی اقدار سے روشناس ہوں اور جامعہ ایسے دو طرفہ تعاون کے ذریعے اسلام کا پیغام امن عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ صدر جامعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی تعلقات کے متحمل ہیں اور یہ بردرانہ تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے حکمران اور عوام ایک دوسرے کے لیے دلوں میں بے پناہ محبت رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر پر انہوں نے اس معاہدے کو عملی شکل میں لانے کے لیے شعبہ میڈیاا ینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی شیراز لطیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو طرفہ اشترک معاشرے کی خدمت میں اقدامات کی ایک کڑی ہے جو کہ تجربات کے تبادلے کے بعد میڈیا میں درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں سود مند ثابت ہو گا۔ تقریب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ دو طرفہ تعاون کا معاہدہ اسلام اور پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کے سدباب کی ایک اہم کاوش ہے ۔ تقریب میں وزارت و اکیڈمی کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ جامعہ کے نائب صدر محمد بشیر خان، ڈینز ،ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
-
سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، صدر زرداری
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.