وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں عدم حاضری افسوسناک ، حکومتوں کی مضبوطی پارلیمنٹ سے ہی ہوتی ہے ، سینیٹر روبینہ خالد

جمعرات 18 فروری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے جو افسوسناک ہے ، حکومتوں کی مضبوطی پارلیمنٹ سے ہی ہوتی ہے ، وزیراعظم پارلیمنٹ کا احترام کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم اپنے خرچ پر بیرون ملک کا دورہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اگر نجی دورے سرکاری خرچ پر کئے جاتے ہیں تو یہ غلط ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں حاضری بہت کم ہے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے

متعلقہ عنوان :