سینیٹ میں مصر کے ممتاز صحافی محمد حسنین ہیکل کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

جمعرات 18 فروری 2016 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سینیٹ میں مصر کے ممتاز صحافی محمد حسنین ہیکل کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے اجلاس کو بتایا کہ مصر کے الاحرام اخبار کے ایڈیٹر اور ممتاز قلمکار محمد حسنین ہیکل انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک عظیم صحافی تھے اور انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائی۔ چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا کہ محمد حسنین ہیکل کا بہت احترام کیا جاتا تھا اور وہ اپنے دور کے ایک مانے ہوئے صحافی تھے۔ بعد ازاں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ان کے لئے دعا کرائی

متعلقہ عنوان :