کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے ڈیبیو میچ میں شاندار کارگردگی دکھانیوالے بسم اللہ خان غریب چاول چھولے بیچنے والے شخص کے فرزند

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 21:23

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے ڈیبیو میچ میں شاندار کارگردگی دکھانیوالے بسم ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیبیو میچ میں شاندار کارگردگی دکھانے والے بسم اللہ خان ایک غریب چاول چھولے بیچنے والے شخص کے فرزند ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں لاہور قلندرز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیبیو میچ میں شاندار کارگردگی دکھانے والے بسم اللہ خان نے ہر کسی کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔

بسم اللہ خان کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے اور وہ ایک یک غریب چاول چھولے بیچنے والے شخص کے فرزند ہیں۔ بسم اللہ خان نے مشکل حالات کے باوجود مقامی کرکٹ کھیل کر اپنی جدوجہد جاری رکھی اور پھر بالاخر بین الاقوامی سطح پر اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارگردگی دکھا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔