ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر محفل سماع( کل) ہوگی

جمعرات 18 فروری 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65ویں یوم پیدائش کے موقع پر محفل سماع کل شام 6بجے کراچی کمپنی میں منعقد ہوگی،محفل سماع میں سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک واحد لیڈر ہیں،جن کایوم پیدائش پاکستان سمیت پوری دنیا میں عزت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کی تقریبات کو’’ ہفتہ تقریبات‘‘ کے نام سے سانحہ ماڈٖل ٹاؤن کے شہداء کے نام پر منسوب کر کے منایاجارہاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی تحریک فاروق بٹ،احسان اﷲ ایڈووکیٹ،سردار برکت ایڈووکیٹ،اجمل چوہدری،صدیق بٹ،عثمان بٹ،فیصل نیازی سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں منعقد ہونے والی محفل سماع کی تقریب کو بھی سانحہ ماڈٖل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کے شہداء کے نام پر منسوب کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :