ہندو میرج بل کی منظوری وقت کی اہم ضرورت ہے
پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار وانکوانی کا مذاکرے سے خطاب
جمعرات 18 فروری 2016 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار وانکوانی نے کہاکہ ہندو میرج بل کی منظوری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہندو میرج بل کے حوالے سے پریس کلب کے تعاون سے مذاکرے کا انعقاد کیاگیا۔ مذاکرہ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن بیگم نسرین جلیل، پاکستان ہندوکونسل کے چیئرمین رمیشن کمار وانکوانی ، صدر پریس کلب شکیل انجم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود بشیر ورک کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کو ملک میں یکساں حقوق حاصل ہیں، ایک طویل مشاورت کے بعد ہندو میرج بل تیار کیاگیا ہے۔(جاری ہے)
محمود بشیر نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ہندو میرج بل کسی طور بھی غلط استعمال نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ایک ہی قانون ہو ,قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سکھ, پارسی و دیگر اقلیتوں کے شادی کے قانون پر بھی کام کرے گی۔
اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیشن کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ یہ ہندو میرج بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری خوش آئین اور وقت کی ضرورت تھی البتہ اس بل میں مزید اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ سندھ میں فورس کنورڑن کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کے تحت کسی ہندو مرد یا عورت کی شادی اٹھارہ سال سے کم عمر میں نہیں ہوسکتی نہ ہی اسے مذہب تبدیل کی جانب سے راغب کیا جا سکتا ہے۔ نسرین جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی ریاست کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے ازالے کے لئے کام کر رہی ہے۔ معاشرے میں انصاف اور برابری کو فروغ دیئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.