متحدہ عرب امارات کی ریاستیں فجیرہ اور راس الخیمہ شدید ژالہ باری کے باعث برف سے ڈھک گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 22:35

متحدہ عرب امارات کی ریاستیں فجیرہ اور راس الخیمہ شدید ژالہ باری کے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی ریاستیں فجیرہ اور راس الخیمہ شدید ژالہ باری کے باعث برف سے ڈھک گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری غیر متوقع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس غیر متوقع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث متحدہ عرب امارات کا موسم قدرے سرد ہو گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاستیں فجیرہ اور راس الخیمہ میں جمعرات کے روز شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث دونوں ریاستیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس قدر ژالہ باری کے باعث کوئی علاقہ برف سے ڈھک گیا ہو۔ متحدہ عرب امارات کی عوام کی جانب سے موسم کی اس تبدیلی کو خوب انجوائے کیا جا رہا ہے۔