پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویوین رچرڈز نے زخمی ہونے کی تردید کردی

جمعہ 19 فروری 2016 00:08

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویوین رچرڈز نے زخمی ہونے ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے سرپرست اور لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز نے اپنے زخمی ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ میڈیا میں انکے زخمی ہونے کی چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہوں نے کھلاڑیوں کیساتھ فٹ بال کھیلی اور اب اپنے کمرے میں آرام سے لیٹے ہوئے ہیں ، ان کے مداحوں کو ایسی افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے ۔

واضح رہے کہ میڈیا میں ایسی خبرین گردش کررہی تھیں کہ سرویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشن کے دوران فٹبال کھیلنے کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور پاکستان سپر لیگ ادھورا چھوڑ کر واپس ویسٹ انڈیز جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :