پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا۔۔۔ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی، بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا ‘ حکومتی ترجمان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 11:03
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے بھارت کی پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے، مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، گوجرانوالہ میں درج کیے گئے مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
پٹھان کوٹ حملےکامقدمہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ اعتزازالدین کی سفارش پ درج کیاگیا، مقدمے میں302،324،109،721اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 2جنوری کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ،جس میں7 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ۔صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی، بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا ،ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کی تمام اقسام پربات کی جاتی ہے،دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیچ پرہوں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.