چمن،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، بارودی مواد نصب کرتے ہوئے 4 دہشتگرد مارے گئے

جمعہ 19 فروری 2016 11:12

چمن،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، بارودی مواد نصب کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ..

چمن/ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) بلوچستان میں چمن کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بارودی مواد نصب کرنے پر 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 8 کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

چمن کے علاقے گلستان میں دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد قبضہ میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا اور علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں گوٹھ حمید خان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سڑک کنارے 8 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :