فلم ”دی وِچ“ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی

جمعہ 19 فروری 2016 11:38

فلم ”دی وِچ“ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) خوف و دہشت سے بھرپور فلم ”دی وِچ“ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

رابرٹ ایگرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جواچانک ایک پراسرار مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ان کا چین و سکون چھین لیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اینیا ٹیلر،رالف انیسن اور کیٹ ڈیکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈینئل بیکرمین اور لارس نڈسن کی مشترکہ پروڈکشن اے ٹو فور فلمز کے بینر تلے جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :