اسلام آباد : پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بھارتی شہری کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 11:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بھارتی شہری کوسینئیر سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم رستم سدھوا کو ایف آئی اے کی جانب سے عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے ملزم رستم سدھوا کو گرفتار کر لیا تھا۔ ایف آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ملزم رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈا کا بہنوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :