نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہوگا

جمعہ 19 فروری 2016 12:18

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے شروع ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 20 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 52 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 فروری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا-