کاشتکار بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوارکے حصول کے لیے جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک کریں، محکمہ زراعت

جمعہ 19 فروری 2016 12:23

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوارکے حصول کے لیے جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک کریں کیونکہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی میں تاخیر ہوجائے تو پیداوار میں 15سے20فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیاں فصل کے ساتھ خوراکی اجزاء ہوا، پانی اور روشنی کے حصول میں حصہ دار بننے کے ساتھ دوسرے اہم کاشتی امور انجام دینے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔

جڑی بوٹیاں نقصان رساں کیڑوں کی آماجگاہ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔ مکئی کی فصل میں ڈیلا، کھبل، مدھانہ ، چاندنی، دھودک، تاندلہ، اٹ سٹ، لہلی، کرنڈ، بھکڑ، ہزاردانی اورکلفہ جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں۔ان کی بروقت تلفی کیلئے فصل کی گوڈی کریں