آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے

جمعہ 19 فروری 2016 12:25

آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) لالی ووڈ کے معروف اداکار آغا طالش کو دنیا سے کوچ کئے 18برس گزر گئے مگر ان کے مداح آج بھی ان کی صلاحتیوں کے معترف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار کا اصل نام اغا علی عباس قزلباس تھا اور وہ 10نومبر1927کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1952 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور پنجابی فلم”جبرو“ میں ایک مزاحیہ کردار سے آغا طالش فلموں میں ہٹ ہوئے۔

آغا طالش نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں فرنگی ،شہید ،نیند،زرقا،کنیز،تیرے عشق نچایا،بھریا میلہ اور امراؤ جان ادا شامل ہیں۔آغا طالش 19فروری 1998میں انتقال کر گئے تھے مگر ان کی اداکاری مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :