مادری زبانوں کا عالمی د ن پرسوں منایا جائے گا

جمعہ 19 فروری 2016 12:27

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی د ن اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی مذاکرے،سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی مختلف تقاریب سے خطاب کے دوران ماہرین لسانیات،دانشور اور مقررین مادری زبان کے حوالے سے لیکچر دیں گے جبکہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی مادری زبانوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999ء سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق سندھی،سرائیکی،پنجابی،بنگالی،پشتو،بلوچی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے48فیصد افراد بولتے ہیں،سندھی12فیصد،سرائیکی10فیصد،پشتو،اردو اور انگریزی 8،8فیصد،بلوچی3فیصد،ہندکو2فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :