انگلینڈ نے ٹیم میں شامل نہیں کیا ،جنوبی افریقہ کیون پیٹرسن کو کھلانے کیلئے تیار

جمعہ 19 فروری 2016 12:37

انگلینڈ نے ٹیم میں شامل نہیں کیا ،جنوبی افریقہ کیون پیٹرسن کو کھلانے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) سابق انگلش فاسٹ بالر ڈیرن گف کا دعویٰ ہے کہ کیون پیٹرسن 2018ء میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن نے رواں سال جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں وہاں انتہائی عزت کی نگاہ دیکھا جاسکتا ہے ، انگلش سلیکٹرز نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور یہی بات انہیں جنوبی افریقہ واپس لے جا سکتی ہے اور وہ 2018ء اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔

ڈیرن گف کا مزید کہناتھا کہ اسی بات کو بنیاد بنا کر پیٹرسن لالچ میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں اگر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھیلنے کی آفرہوئی تو وہ اپنی مایوسی کا خاتمہ کرنے کیلئے اس موقع کو نہیں ٹھکرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :