پاکستان سپر لیگ ، دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نبرد آزما ہونگی

جمعہ 19 فروری 2016 12:47

پاکستان سپر لیگ ، دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ ..

دبئی ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہفتہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

میگا ایونٹ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل میچ ہفتہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ کوچنگ مکی آرتھر کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، سہیل تنویر، عماد وسیم، روی بوپارا، لینڈن سیمنز، محمد عامر، بلاول بھٹی، جیمز وینس، افتخار احمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، اسامہ میر، سہیل خان، امیر حمزہ، سیف اللہ بنگش، تلکارتنے دلشان، شاہ زیب حسن اور فواد عالم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈیرن سمتھ، شرجیل خان، بریڈ ہیڈن، خالد لطیف، آصف علی، اظہر محمود، سعید اجمل، آشعر زیدی، رومان رئیس، محمد عرفان، بابر اعظم، ثام بیلنگ، عمران خالد، سمیول بدری، احمد بٹ، کامران غلام، آندرے رسل، حسین طلعت اور محمد سمیع شامل ہیں۔ لیگ کا تیسرا کوالیفائنگ فائنل 21 فروری کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔