پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، میکولم

جمعہ 19 فروری 2016 12:48

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، میکولم

کرائسٹ چرچ ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جراح مزاج بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ انکے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا اور وہ اس کو شاندار انداز میں الوداع کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے کیویز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 52 رنز سے شکست دیکر پہلے ہی 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔ برینڈن میکولم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

متعلقہ عنوان :