آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے خواتین مقابلے کل شروع ہونگے

جمعہ 19 فروری 2016 12:48

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء)آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے خواتین مقابلے کل ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان بھر کے 28 بورڈز کے کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے مقابلوں میں شرکت کریں گیجن میں ایبٹ آباد، میرپور آزاد جموں و کشمیر، بہاولپور، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، حید رآباد، اسلام آباد، کراچی(بی آئی ای)، کراچی(بی ایس ای)،کراچی(ایس بی ٹی ای)، کوہاٹ، لاڑکانہ، لاہور(بی آئی ایس ای)، لاہور (پی بی ٹی ای)، مردان، مالاکنڈہ، میرپور خاص، ملتان، پشاور (بی آئی سی ای)، پشاور(بی ٹی ای)، راولپنڈی، سکھر، سرگودھا، ساہیوال اور سوات شامل ہیں خواتین کے مقابلے(کل) اتوار تک جاری رہیں گے۔