ماڈل ٹاؤن کلب کی ٹیم اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں چار میچ کھیلے گی
جمعہ 19 فروری 2016 12:49
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء)ماڈل ٹاؤن کلب کی ٹیم اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں چار میچ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلے گی۔
(جاری ہے)
ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب اسلام آباد کے چیئرمین محمد ایاس نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان، یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب، فرینڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیٹڈ کلب، کیپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب جبکہ گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں، ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کلب لیگ کا اپنا پہلا میچ جناح کے خلاف 21 فروری کو، دوسرا میچ رائل پلیئرز کے خلاف 28 فروری کو، تیسرا میچ فرینڈز کلب کے خلاف 6 مارچ کو جبکہ چوتھا میچ ایلیٹ کلب کے خلاف 19 مارچ کو کھیلے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماڈل ٹاؤن کلب لیگ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.