مہاراشٹرا کی حکومت نے بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ سے ہاتھ ملالیا

جمعہ 19 فروری 2016 12:58

مہاراشٹرا کی حکومت نے بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ سے ہاتھ ملالیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ سے ہاتھ ملالیا،عامر خان ریاست میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئیکام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے پر عامر خان کو دو اہم سرکاری مہم سیہاتھ دھونے پڑے تھے، مگر اب ریاست نے’خشک سالی سے پاک مہاراشٹرا‘مہم چلانے کیلئے عامر خان کا ہی انتخاب کیا ہے۔اْن کی غیر سرکاری تنظیم پانی فاونڈیشن مہاراشٹرا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پانچ سالہ مہم کے دوران ریاست کے پچیس ہزاربنجر گاوں کو زرخیز بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :