کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں رہا ‘ پرینیتی چوپڑا

جمعہ 19 فروری 2016 13:11

کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں رہا ‘ پرینیتی چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء)بولی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے گھر میں کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے والدین پاون اور رینا چوپڑا نے اپنے تینوں بچوں کی ہمیشہ برابری کی سطح پر پرورش کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کے ساتھ انھیں بھی والدین نے بہترین تعلیم دلوائی۔

اداکارہ نے حال ہی میں سونالی بندرے کے رئیلٹی ٹی وی شو ”مشن سپنے“ کیلئے ریکارڈنگ کرائی جس میں انھوں نے 13سالہ بھاونا ستھلیا کے بہتر مستقبل کیلئے مدد فراہم کی۔ 13سالہ بھاونا کا کہنا ہے کہ وہ بڑی ہو کر آئی پی ایس آفیسر بننا چاہتی ہیں لیکن انھیں اپنے والدین کے ساتھ مل کر مقامی سٹیشن پر ٹرینوں میں سٹیشنری کا سامان فروخت کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

پرینیتی نے مشن سپنے کے پلیٹ فارم پر بھاونا کیلئے بھاونا کے گھر کے مضافات میں کتابیں اور سٹیشنری کی چیزیں فروخت کیں۔ واضح رہے سونالی بندرے کے اس شو میں شرکت کرنے والے ستارے جس انسان کی مدد کیلئے آتے ہیں پورا ایک دن انکا کام ان کے طریقے سے سرانجام دیتے ہیں بعد از انکے سارے دن میں کمائے پیسے کو سو سے ضرب دے کر جو بھی رقم بنتی ہے وہ حقدار کے حوالے کر دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی سنوار سکے