وزیراعظم کا بچوں سے لوڈشیڈنگ میں کمی سے متعلق سوال،ہاں میں جواب سن کر مسکرا دئیے

بچے من کے سچے ہوتے ہیں، جو بھی کہتے ہیں ہمیشہ سچ کہتے ہیں،وزیراعظم نواز شریف

جمعہ 19 فروری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول میں تقریب سے خطاب کے موقع پر بچوں سے لوڈشیڈنگ میں کمی سے متعلق سوال پوچھا تو جواب ہاں میں سن کر وزیراعظم نے اظہار مسرت کیا اور کہا کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور جو بھی کہتے ہیں ہمیشہ سچ کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف ایٹ تھری میں واقع اذان خان شہید ماڈل سکول میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولیات کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طارق فضل چوہدری بھی اسی سکول میں پڑھے ہیں اور آج وزیر بن گئے ہیں، اگر آپ بھی دل لگا کر پڑھیں گے تو آگے جا کر کوئی صدر بن جائے گا اور کوئی وزیراعظم بن کر ملک کا نام روشن کرے گا۔